the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

(ایجنسیز)

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسرائیلی وزیر دفاع کی طرف سے امریکا کو ایرانی جوہری پروگرام کو ڈیل کرنے کے حوالے سے کمزوری دکھانے کا مرتکب قرار دینے پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر احتجاج کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعلون نے تل ابیب یونیورسٹی میں پیر کے روز دیے گئے ایک لیکچر کے دوران کہا تھا کہ ''اسرائیل اپنے سب سے بڑے اتحادی پر ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے بھروسہ کرنے پر تیار نہیں ہے۔ ''

اس موقع پر موشے یعلون نے یوکرین کے تنازعے کو امریکی کمزوری کی ایک تازہ مثال بھی قرار دیا تھا ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جین پاسکی کے مطابق ''جان کیری نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ''یعلون کے خیالات امریکا اسرائیل کے درمیان مضبوط تعلقات سے لگا نہیں کھاتے ہیں۔''

انہوں نے کہا '' وزیر دفاع کا بیان واضح طور پر غیر تعمیری ہیں۔ ''جبکہ



ترجمان جین پاسکی کا کہنا تھا '' امریکا اسرائیل کے بارے غیر متزلزل کمٹمنٹ رکھتا ہے، اس لیے وزیر خارجہ نے اس بارے میں نیتن یاہو سے احتجاج کیا ہے۔

پاسکی کا مزید کہنا تھا '' بلاشبہ یہ چیز ہمارے لیے الجھن کا باعث ہے کہ موشے یعلون بار بار امریکا کے بارے میں ایک ایسے انداز کی گفتگو کیوں کر رہے ہیں، جو امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔'' انہوں نے کہا ''اس حوالے سے جان کیری بڑے سخت جان ہیں، ہم امن مذاکرات کے حوالے سے آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔''

واضح رہے اسرائیلی وزیر دفاع اس سے پہلے بھی امریکا اور اوباما انتظامیہ کے بارے میں اسی نوعیت کے خیالات ظاہر کر چکے ہیں، تاہم انہیں بعد ازاں امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کے ساتھ معذرت کرنا پڑی تھی۔
ٹیگز
اسرائیل, جان کیری, چک ہیگل, موشے یعلون, بنجمن نیتن یاہو, اسرائیل فلسطین مذاکرات
کیا آپ تبصرہ کرنا چاہتے ہیں
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.